راجیہ سبھامیں کانگریس کی مخالفت ،طلاق ثلاثہ بل کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔3جنوری(ملت ٹائمز)
راجیہ سبھا میں آج طلاق ثلاثہ بل پیش کردیاگیاہے ،اپوزیشن نے اس بل کی کئی خامیوں کی جانب نشاندہی کرتے ہوئے اسے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کانگریس نے راجیہ سبھا میں اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہم بل کے خلاف نہیں ہے بلکہ بل کی کچھ باتوں کے خلاف ہیںاور یہ بل سلکیٹ کمیٹی میں بھیجائے جائے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ لوک سبھا سے یہ بل بآسانی پاس ہوچکاہے اور کانگریس نے وہاں حمایت کی تھی ۔اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ تمام مسلمان مردوعورت ،ملی تنظیمیں اور ہندوستان کی سیکولر عوام اس بل کے خلاف ہے اور یہ کہاجارہاہے یہ مسلم پرسنل لاءمیں مداخلت بھی ہے اورمسلم فیملی کو تباہ وبرباد کرنے کی بھی ایک گہری سازش ہے ۔