آج بھی نہیں ہوسکا طلاق ثلاثہ بل پر کوئی فیصلہ ،کل تک کیلئے راجیہ سبھا کی کاروائی ملتوی

نئی دہلی ۔4جنوری (ملت ٹائمز )
طلاق ثلاثہ بل پر آج بھی راجیہ سبھا میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور اپوزیشن کے شدید ہنگامہ کے بعد پارلیمنٹ کی کاروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے اور بہت اصرار کے باوجود ڈپٹی اسپیکر نے اس بل پر بحث کی اجازت نہیں دی اور انہوں نے ترمیم کی سفارش کو قبول کیا
راجیہ سبھا میں کانگریس سمیت 18 اپوزیشن پارٹیوں نے طلاق ثلاثہ بل کو سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا ،غلام نبی آزاد نے کہاکہ ہم بل میں ترمیم ضروری سمجھتے ہیں،موجودہ بل مسلم خواتین کے حقوق کے خلاف ہے ،جب شوہر جیل میں جائے گا تو بیوی اور اس کے بچوں کی کفالت کون کرے گا ۔اس بل کو سلیکٹ کمیٹی میں بھجنا ضروی ہے
ارون جیٹلی نے کہاکہ ترمیم کیلئے چوبیس گھنٹے پہلے نوٹس دینی پڑتی ہے لیکن کانگریس نے ایسا نہیں کیاہے اس لئے اب ترمیم کا مطالبہ فضول ہے ،آنند شرمانے جوا ب دیتے ہوئے کہاکہ کل ہم نے زبانی اور تحریری دونوں طور پر ترمیم کیلئے سفارش کی تھی ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ یہ بل لوک سبھا سے بآسانی پاس ہوگیااس کے بعد گذشتہ کل راجیہ سبھا میں یہ بل پیش کیا گیا جس کی کانگریس نے شدید مخالفت کرتے ہوئے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد بحث کے بغیر کل شام کو آج گیارہ بجے تک کیلئے راجیہ سبھاکی کاروائی ملتوی کردی گئی تھی ،آج پانچ بجے کے قریب دوبارہ اس پر بحث شروع ہوئی لیکن کانگریس سمیت 18اپوزیشن پارٹیوں نے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا پرزور مطالبہ کیا جس کے بعد راجیہ سبھا کی کاروائی جمعہ کو صبح گیارہ بجے تک کیلئے ملتودی کردی گئی ہے ،ہم آپ کو بتادیں کہ 5 جنوری سرمائی سیشن کا آخری دن ہوگا اور کل بہر صورت یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ طلاق ثلاثہ بل سلیکٹ کمیٹی میں بھیجا جاتاہے یا راجیہ سبھا سے ہی پاس کردیا جاتاہے ۔
دوسری جانب ہندوستان کی مسلم خواتین ،علماءواسکالرس او رسول سوسائٹی سے وابستہ سبھی لوگ اس بل کے خلاف ہیں اور خواتین اور مسلمانوں کے خلاف بی جے پی حکومت کی ایک گہری سازش بتارہے ہیں ۔