یوپی کے مدارس میں اب ہندﺅوں کے تہوار پر بھی رہے گی چھٹی ، عام تعطیلات میں بھی کٹوتی

لکھنو۔4جنوری(ملت ٹائمز)
اترپردیش میں بی جے پی زیرقیادت حکومت نے 2018ءکے کیلینڈر میں ریاست کے مسلم مدرسوں کی تعطیلات کی تعداد میں کمی کی ہے جس پر اسلامی تعلیمی اداروں کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یوپی مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہول گپتا کی طرف سے جاری کردہ کیلنڈر کے مطابق کرسمس، دیوالی، دسہرہ، مہاویر جینتی، بدھاپورنیما اور رکھشابندھن جیسی متعدد غیرمسلم تعطیلات کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف رمضان کے دوران دی جانے والی 46 تعطیلات کو 42 تک گھٹا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مدرسوں کے منتظمین کی صوابدید پر منحصر 10 اختیاری تعطیلات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ اس طرح نئے ضابطہ کے مطابق مدرسوں کی تعطیلات 92 سے گھٹ کر 86 ہوگئی ہیں۔