چوبیس گھنٹے کے اندر اگر فلم پدماوت پر پابندی نہیں لگی تو پور ے ملک میںجنگ چھیڑدیں گے :راجپوتوں کی پی ایم مودی کو دھمکی

نئی دہلی ۔23جنوری(ملت ٹائمز)
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت کے نام پورا ملک تشدد کی زد میں ہے ،راجپوت سماج کے لوگ تشدد اور انتہاءپسندی کی تمام حدیں پارکرتے ہوئے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں اور سڑکوں پر نکل کر آتشزنی اور توڑپھوڑکررہے ہیں ۔آج تک اینکرانجنا اوم کشیپ کے ساتھ لائیو بحث میں راجپوت سماج کے ابھیشیک سوم دھمکی دینے سے بھی باز نہیں آئے اور نریندر مودی سرکا ر کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر 24 گھنٹہ کے اندر فلم کی ریلیز پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا گیاتو پورے ملک میں جنگ چھڑجائے گی ،نریندر مودی کی سرکار گرادیں گے ،بحث کے دوران ابھیشک نے تشدد کی تمام حدیں پارکرتے ہوئے انجنا اوم کشیپ کوبھی فلم دیکھنے پر مارنے کی دھمکی دے دی اور کہاکہ اگر فلم ریلیز ہوگئی تو ہم ملک میں آگ لگادیںگے ۔
واضح رہے کہ لگاتار تنازعہ کا سامنا کر رہی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ 25 جنوری کو ریلیز کے لیے تیار ہے لیکن مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اس پر پابندی عائد کرنے کے لیے ان ریاستوں کی حکومتیں اب بھی پرعزم نظر آ رہی ہیں۔ ان دونوں ہی ریاستوں کی حکومتوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر فلم کی ریلیز روکنے کی اپیل کی ہے۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے آج 23 جنوری کو معاملے کی سماعت کرتے فلم پدماوتی پر پابندی لگانے سے انکار کردیاہے۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان حکومتوں کی طرف سے سوموار کو داخل عرضی میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ ’پدماوت‘ کی ریلیز سے متعلق دیے گئے اپنے پہلے فیصلے پر غور کرے۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہی 18 جنوری کو فلم پورے ملک میں ریلیز کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ فلم 25 جنوری کو ریلیز کیا جانا ہے لیکن اس کی مخالفت کم ہونے کی جگہ لگاتار بڑھتی ہی جا رہی ہے۔