’دین بچاو۔ دیش بچاو ‘کانفرنس کوکامیاب بنانے کیلئے نو ادہ میں مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

نوادہ۔26فروری(ملت ٹائمز)
دین بچاو¿ دیش بچاو¿ کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ملت مسافرخانہ، گیاروڈ، نوادہ میں آج 25فروری 2018 بروز اتوار دس بجے صبح ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں نوادہ ضلع کے علماءکرام، ائمہ مساجد، وکلاءاور دانشوان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے نیک مشوروں سے نوازتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کا عہد کیا۔
ملت ٹائمز کوی یہ اطلاع الکتاب فاﺅنڈیشن کے مالک مولانا نوشاد زبیر نے ایک میل کے ذریعہ دی ہے ۔انہوں نے اپنے میل میں مزید لکھاہے کہ اس اہم مشاورتی میٹنگ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوئے اور 15 اپریل کو گاندھی میدان پہنچ کر کانفرنس کو کامیاب کرنے کا عزم کیا۔ میٹنگ کی صدارت مولانا آزاد نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ مولانا نوشادزبیرملک نے انجام دیا ۔
قبل ازیں مولانا معراج الدین قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا اور مولانا ابوصالح ندوی کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔
نوادہ کورٹ کے پی پی جناب شمش الدین خاں، ایڈوکیٹ رقیب خاں، مولانا شمشیر قاسمی، قاری انورذکی، مولانا، ابوذر ندوی، مولانا نذرالباری، مفتی عنایت اللہ قاسمی، قاری سلطان اختر، پروفیسر سید عتیق احمد، تنویر عالم، رضوان عالم وغیرہ نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی اپنی قیادت میں 15 اپریل 2018 کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں طلاق بل کے خلاف ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کرنے جارہے ہیں جس کا عنوان ہے ۔شریعت بچاﺅ دیش بچاﺅ ۔کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں اس طرح کی مشاورتی میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ایسالگ رہاہے کہ پٹنہ کے گاندھی میدان سے ایک نئی تاریخ مرتب ہوگی ۔