زرعی زمین ریاست کی ملکیت ،اس پر وقف کی مسجد نہیں بنائی جاسکتی :الہ آباد ہائی کورٹ

الہ آباد۔26فروری(ایجنسیاں)
الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جو جائیداد وقف کی نہیں ہے اس پر وقف کی مسجد نہیں بنائی جا سکتی۔قانون کے برعکس، مذہبی حقوق نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے کہا ہے کہ زرعی زمین کو وقف جائیداد نہیں بنائی جاسکتی ہے کیونکہ زرعی زمین ریاستی حکومت کی ملکیت ہے۔ کسان اس زمین کا صرف کرایہ دار ہے، اس لئے جب تک کہ سیکشن 143 کے تحت غیر زرعی زمیں کا اعلان نہیں ہوجا،اس پر وقف یا مذہبی مقام کی تعمیر نہیں کی جاسکتی ہے۔جسٹس سدھیر اگروال اور جسٹس اجیت کمار نے یہ حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی شاہراہوں، سڑکوں، گلیوں، راستوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ کرنے والے یکم جنوری 2011 کے بعد ناجائز قبضہ کرکے بنے مندر، مسجد، سمیت کوئی بھی مذہبی مقام فوراً ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کسی کو سڑک پر ناجائز تعمیرات کا بنیادی یا قانونی حق نہیں ہے۔ عدالت نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور پولس افسران کو سڑک کی زمین پر کسی طرح کی مذہبی تعمیرات نہ ہونے دینے کے عام ہدایات جاری کرےساتھ ہی کہا کہ جنوری 2011 سے قبل ہونے والی ناجائز قبضے والی مذہبی تعمیرات کو 6 ماہ کے اندر دوسری جگہ منتقل کیا جائے