دارالعلوم دیوبند کی عظیم الشان شیخ الہند لائبریری کی تعمیر مکمل ۔ مصنفین،مولفین اور ناشرین کتب سے علمی تعاون کی اپیل

دیوبند،27 فروری(ملت ٹائمز سمیر چودھری)
ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے مصنفین،مو¿لفین و اہل علم حضرات سے شیخ الہند لائبریری کو تاریخ ساز بنانے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔ دفتر اہتمام دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری اپیل میں کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے تعمیر کے مختلف مراحل کو مکمل کرکے دارالعلوم دیوبند کی عظیم الشان شیخ الہند لائبریری تقریباً پایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہے ،جو سات منزلہ عمارت پر مشتمل اور اس کا کل تعمیری رقبہ دو لاکھ باسٹھ ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے ، اس لائبریری کے تہہ خانہ میں واقع ہال امتحانات اور اوپری دو منزلیں درس حدیث جبکہ چار منزلیں لائبریری کے لئے مخصوص ہیں ،یہ لائبریری تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی، لائبریری میں اردو ،عربی،انگریزی، ہندی اور دیگر زبان و مذاہب کے لئے مختلف ہال ہوں گے اور ہر ہال میں دینی ،سیاسی و سماجی تمام موضوعات و مذاہب کی کتابیں رکھی جائینگی، اسلئے تمام مصنفین،مو¿لفین،ناشرین کتب اور اصحاب خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ دارالعلوم کی اس عظیم الشان لائبریری کے لئے کتابیں وقف فرمائیں، تاکہ یہ دنیا و آخرت میں آپکی نیک امی اور اجرعظیم کا سبب ہو، نیز آپ کے لئے بہترین صدقہ جاریہ اور دوسروں کے لئے تلقین خیر کا سبب ہے، ایک کتاب کے متعدد نسخے ارسال فرمائیں تاکہ وہ لائبریری کے مختلف ہال میں دستیاب ہو۔دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری اپیل میں کہا گیاہے کہ دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم طلباءکو درستی کتابیں عاریہً فراہم کرائی جاتی ہیں،کتابیں بہترین صدقہ جاریہ ہے، جو حضرات اپنی ذاتی لائبریری دارالعلوم دیوبند کو وقف کرناچاہتے ہیں وہ دارالعلوم کو مطلع فرمائیں ،اگر وہ چاہیں ان کے نام سے لائبریری میں مستقبل گوشہ بھی بنایادیا جائے گا۔ بتایا گیاہے کہ لائبریری میں ایک ہال فضلائے دارالعلوم کی تصنیفات و تالیفات کا ہوگا ہے اسلئے تمام فضلاءدارالعلوم اپنی علمی تخلیقات کے متعدد نسخے لائبریری کو ارسال فرمائیں، دارالعلوم کی لائبریری میں مخطوطات کی حفاظت اور رکھنے کا معقول نظم ہے اسلئے جن حضرات کے پاس مخطوط کتابیں ہوں وہ دارالعلوم کو وقف کرسکتے ہیں۔دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ لائبریری کے لئے کمپیوٹر، پرنٹر،فوٹو کوپئر،اسکینر وغیرہ کی ضرورت ہے اس کے علاوہ علماءو دینی مجلات اور رسائل کے مدیران حضرات سے بھی اپیل کہ وہ لائبریری میں اعزاری کاپی جاری فرمائیں،جن کے پاس پرانی کتابوں کاذخیر ہ ہے وہ بھی دارالعلوم دیوبند کو عنایب فرمائیں ،دارالعلوم دیوبند ان کو قابل استعمال بنانے کی کوشش کریگا۔ اگر کسی کے پاس کتابوں کانادر ذخیرہ ہے اور اسے فروخت کرنا چاہتے ہو تو بھی دارالعلوم کو مطلع فرمائیں۔