میوات میں ترقی آئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام یک روزہ تربیتی سیمنار 

نوح ،میوات(سفیان سیف)
ترقی آئی فاونڈیشن کے زیر اہتمام گور نمینٹ سینئر سیکنڈری اسکول ملائی میں کیرئیر گائدینس و موٹی ویشنل پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں موٹیویشنل اسپیکرس،ماہرین تعلیم ، میموری ٹرینرس، اور کاونسلرس نے آٹھویں سے بارہویں کے طلبہ و طالبات کو امتحانات سے قبل کی تیاری ،یاداشت کو بڑھانے و مطالعاتی طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی ہدایات دیں۔ اس یک روزہ تربیتی ورکشاپ میں میں تین سیشن منعقد ہوئے۔
 ساتھ میں امتحان کے زمانے میں ذہنی طور پر تیار رہنے کے نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے پر اعتماد طریقے پر رہتے ہوئے امتحان دینے کی رہنمائی فرمائی؛ علاوہ ازیں دسویں؛ و بارہویں کے بعد مختلف کورسیز و اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے طریقہئکار پر روشنی ڈالی؛ پہلے سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر ظہیر عالم نے طلبہ و طالبات کو مثبت سوچ کے ساتھ کریئر میں ہدف متعین کرنے کی صلاح دی ۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک طالب علم کو اپنی پوشیدہ صلاحیت کو پہچان لینا چاہپئے ۔جہد مسلسل آپکی کامیابی کا راز ہے ۔دوسرے سیشن میں بلال علاو ¿الدین نے یادداشت کی قوت کو بڑھانے اور مطالعاتی طریقہ کار کو بتلاتے ہوئے میموری تکنیک کی وضاحت کی ۔ تیسرے سیشن میں زبیر فتح علیگ نے دسویں بارہویں کے بعد اعلی تعلیم اداروں کا رخ کرنے کی صلاح دی ۔مختلف کورسیز کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے بارے میں بھی بتایا۔پروگرام کے آخر میں ماسٹر ہارون نے ترقی آئی فاونڈیشن کی کو سراہتے ہوئے طلبہ و طالبات کے سامنے اس ورکشاپ کو قابل ستائش قرار دیا ۔علاوہ ازیں تمام طلبہ و طالبات کے درمیان کیرئیر چارٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ترقی آئی فاونڈیشن کی ٹیم میںبلال علاوالدین، ظہیر عالم، زبیر احمد، رتیش شرما ،وکیل خان،عابد حسین ،مقیم سمیت دیگر افراد موجود رہے ۔
SHARE