جے پور میں طلاق بل کے خلاف مسلم پرسنل لابورڈ کا تاریخی احتجاج ،سڑکوں پر نکلیں 5 لاکھ خواتین

جے پور۔28فروری(ملت ٹائمز)
مودی سرکار کے ذریعہ لائے گئے طلاق بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ اور مسلم خواتین کا احتجاج بڑھتا جارہاہے ،ملک کے مختلف حصوں میں شدید احتجاج کے ساتھ آج ایک تاریخی احتجاج ملک کے معروف شہر جے پور میں ہواہے جس میں ایک اندازے کے مطابق 5 لاکھ خواتین نے شرکت کی ۔ملت ٹائمز کے نمائندہ کے مطابق یہ احتجاج آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کی جانب منعقد کیا گیاہے جس میں مردو خواتین نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے صاف لفظوں میں حکومت کو یہ پیغام دیاہے کہ ہم شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں ،آل انڈیامسلم پرسنل لاءبورڈ کے ساتھ ہیں ،خواتین کے ہاتھ میں پلے کارڈ موجود تھے جس پر لکھاتھاکہ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ساتھ ہیں،شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے ہیں ۔
واضح رہے کہ طلاق بل لوک سبھا سے پاس ہوچکاہے جبکہ راجیہ سبھا میں اب تک یہ بل پیش نہیں کیاجاسکاہے ،اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ سلیکٹ کمیٹی میں بھیجاجائے لیکن حکومت بغیر کسی تبدیلی کے پاس کرانے پر بضد ہے ۔