بورڈ کی خواتین ونگ کے زیر اہتمام دوروزہ ورک شاپ کا اہتمام ،50 سے زائد خواتین کی شرکت

خواتین اندرون خانہ اور نئی نسل کی جو تربیتی ذمہ داری ہوتی ہے اسکو انجام دینا ہے۔ خاتون خانہ اپنے گھر کے دائرہ میں اپنی جدید نسل کی ذمہ داری زیادہ مفید طریقہ سے انجام دے سکتی ہیں۔ اسطرح وہ مسلم معاشرہ کی تشکیل میں اپنا حصہ لے سکتی ہیں
حیدرآباد(ملت ٹائمز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا شعبہ ویمنس ونگ کی طرف سے خواتین کے لئے ایک اہم دو روزہ ورکشاپ معین آباد حیدرآباد میں شروع ہے پہلی نشست کا آغاز قرا¿ت کلام پاک سے ہوا، محترمہ رقیہ فرزانہ صاحبہ رکن عاملہ تحفظ شریعت کمیٹی نے درس قرآن پیش کیا۔ ڈاکٹر اسماءزہرہ صاحبہ مسو¿لہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہماری انفرادی عائلی، اجتماعی زندگی کی ترتیب و تشکیل کا گہرا تعلق ربانی قوانین سے ہے۔ عقیدہ، فکر و عمل کی روح اسلام کی تعلیمات اور شریعت اسلامی کے قوانین ہیں۔ الٰہی قوانین میں ہر کمزور، ضرورت مند، حاکم و محکوم، امیر و مامور، رشتوں ناطوں اور رشتہ داروں، پڑوسیوں اور عوام کے حقوق و ذمہ داریوں کا پورے عدل و انصاف و توازن کے ساتھ لحاظ رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام صرف عقائد کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ ا یک مکمل نظام حیات اور تہذیب و تمدن ہے، شریعت دراصل عقیدہ و عمل کی جمالیات کا نام ہے۔ اس نے حقوق کی پابجائی کےلئے زور دیا ہے، جس سے عمل، تعلقات، لین دین، معاملات، انسانی تمدنی میں پاگیزگی اور نفاست پیدا ہوتی ہے، شریعت حیات آمیز ہے۔ حیات آموز اور حیات افروز ہے، اسمیں زندگی کے تمام اہم پہلوﺅں کے قواعد و ضوابط پنہاں ہیں۔ شریعت کا تحفظ دراصل اسلامی شعور کے ساتھ وجود میں آنے والا فن ہے۔ محافظ شریعت کا کام ہے کہ اسکی شرطیں پوری کریں، خواہ معاملہ و موضوع کچھ بھی ہو، اسکا کام عقائد کے ساتھ ساتھ فکر و نظریہ کو درست کرنا ہوگا۔ ایک داعی و مصلح خاموشی سے مدعوئین کا دل جیتنے کی کوشش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت، دوسری جانب میڈیا مسلسل شریعت کے خلاف زہرافشانی کررہے ہیں، مسموم افکار پیش کرنے والے طاقتور اعلیٰ تعلیم یافتہ بھرپور وسائل و ذرائع کے حامل ہیں۔ اس لئے اس کشمکش و سنگھرش میں محافظ شریعت ایک داعی، ایک مصلح، خاموش تماشائی بن کر ہرگز نہیں رہ سکتا ہ ے، ہم سب کو خیر امت کی ذمہ داری نبھانا ضروری ہے۔
مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ”مسلم پرسنل بورڈ کاتعارف، تاریخ اور سرگرمیوں“ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
اس دوروزہ ورکشاپ کےلئے صدر مسلم پرسنل لا بورڈنے اپنا پیغام روانہ کیا۔
صدر بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین اندرون خانہ اور نئی نسل کی جو تربیتی ذمہ داری ہوتی ہے اسکو انجام دینا ہے۔ خاتون خانہ اپنے گھر کے دائرہ میں اپنی جدید نسل کی ذمہ داری زیادہ مفید طریقہ سے انجام دے سکتی ہیں۔ اسطرح وہ مسلم معاشرہ کی تشکیل میں اپنا حصہ لے سکتی ہیں، اس بات کو زیادہ اچھے انداز سے انجام دینے کے لئے بورڈ نے ویمنس ونگ کا شعبہ قائم کیا جو اب تک کئی اہم پروگرام منعقد کرچکی ہے۔
اس ورکشاپ میں شہر دہلی، لکھنو¿، ممبئی، چنئی، بنگلور، کوذی کوڈ، کولکاتا، بھوپال، بھوبھنیشور، وجے واڑہ، حیدرآباد اضلاع کی 50 سے زائد بہنوں نے شرکت کی۔

SHARE