اتراکھنڈ میں دردناک بس حادثہ ،45 مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی

ہریدیوار(ملت ٹائمز)
اترکھنڈ میںایک بس گہری کھائی میں گرگئی ہے جس کے باعث 45 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ملت ٹائمز کے ذرائع کے مطابق حادثہ ریاست اترکھنڈ کے ضلع پوری گھروال میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

SHARE