اے ایم یو اولڈ بوائے ایسوسی ایشن کا انتخاب آج۔ ان امیدواروں کی جیت کے قوی امکانات

اے ایم یو اولڈ بوائے ایسوسی ایشن کا انتخاب آج۔ ان امیدواروں کی جیت کے قوی امکانات


نئی دہلی( منور عالم/ملت ٹائمز )
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائے ایسوسی ایشن دہلی کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہے اور آج اتوار کو دہلی کے نظام الدین میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔اے ایم یو ابنائے قدیم کی دنیا کے 63 ممالک سمیت ہندوستان کے متعدد شہروں میں ایسوسی ایشن ہے تاہم دہلی ایسوسی ایشن کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور ابنائے قدیم ایسوسی ایشن کی بنیاد بھی سب سے پہلے 1965 میں یہیں پڑی تھی۔
اولڈ بوائے ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدہ کیلئے دو امیدوار میدان میں ہیں جن میں فصیح اللہ خان کی پوزیشن سب سے زیادہ مظبوط ہے۔ تمام سینئر علیگ کی انہیں حمایت حاصل ہے۔ جونیئر بھی ان کے ساتھ ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ فصیح اللہ ایماندار، محنتی اور با حوصلہ ہیں۔جبکہ ان کے حریف پر کئی طرح کے سنگین الزامات ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں ایڈوکیٹ اسلم خان کو پوزیشن بہتر بتائی جارہی ہے تاہم دوسرے امیدوار سرور اقبال خان انہیں سخت ٹکر دے سکتے ہیں۔ نائب صدر کے عہدے کیلئے تین امیدوار ہیں جن میں شبیہ آصف کی پوزیشن تمام عہدہ کے امیدواروں کے مقابلے میں سب سے مظبوط ہے اور سروے کے مطابق ان کی جیت یقینی ہے۔ شبیہ آصف کو ایک طرف جہاں خاتون ہونے کا فائدہ مل رہا ہے وہیں ان کی سرگرمیوں اور صلاحیت کی بنیاد پر چوطرفہ حمایت حاصل ہے۔ خواتین علیگ بھی انہیں بڑی تعداد میں سپورٹ کررہی ہیں ۔جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ کیلئے بھی تین امیدوار میدان میں ہیں جن میں ڈاکٹر ممتاز عالم اور ساجد علی خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ ٹریزر کے عہدہ کیلئے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جس میں سیماخان کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں ۔
دہلی کے حضرت نظام الدین ایسٹ میں واقع کے کے سی کویتا ڈی اے وی سینئر سیکنڈری اسکول میں صبح 9 بجے سے 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی اور اس کے فورا بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی۔ اے ایم یو اولڈ بوائے ایسوسی ایشن دہلی کے تقریبا ساڑھے پانچ ہزار ممبرس ہیں جو ووٹنگ میں حصہ لیں گے ۔

SHARE