وویک تیواری کے اہل خانہ سے ایس ڈی پی آئی کے وفد کی ملاقات ،مکمل مدد کی یقین دہانی

لکھنو(ملت ٹائمز)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر محمد کامل کی قیادت میں ایک وفد نے نشاط گنج میں واقع وویک تیواری کے رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی اور پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ واضح رہے کہ وویک تیواری جو ایپل کمپنی کے ایریا منیجر تھے ان کو سنیچر کی رات گومتی نگر علاقے میں گاڑی نہ روکنے کے جرم میں پولیس نے گولی چلا کر ہلاک کردیا تھا۔ریاستی صدر محمد کامل نے اس حادثہ کو اتر پردیش پولیس حکام کیلئے شرمناک قرار دیتے ہوئے ر یاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی اس طرح کی مجرمانہ کاررائیوں پر لگام لگایا جائے اور ملزموں کو سخت سے سخت دیکر مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جائے۔ وفد میں پارٹی کے ریاستی نائب صدر شعبان کریمی،آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی صدر مولانا مقصوم ندوی اور مولانا فرقان شریک رہے۔

SHARE