پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 18پیسے کا اضافہ ہواہے، اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 81.68فی لیٹرہوگئی ہے

نئی دہلی (ایم این این )
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کویعنی آج ایک بارپھراضافہ ہواہے۔راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 18پیسے کا اضافہ ہواہے، اب دہلی میں پٹرول کی قیمت 81.68فی لیٹرہوگئی ہے،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 29پیسے کا اضافہ ہواہے۔ڈیزل کی قیمت میں 29پیسے اضافے کے ساتھ 73.24فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی کے ساتھ ہی ساتھ ممبئی میں بھی پٹرول کی قیمتوں میں 18 پیسے اور ڈیزل 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے بیچ جمعرات کو مرکزی حکومت نے جہاں ان کی قیمتوں پر 2.50 روپے کی کٹوتی کی تھی وہیں، آج یعنی ہفتے کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ دارالحکومت دہلی میں پٹرول گزشتہ جمعرات تک 84 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ جمعہ کو قیمتوں میں آئی گراوٹ کے بعد یہ 81.56 روپئے فی لیٹر فروخت ہونے لگا لیکن ایک دن کے وقفہ کے بعد ہی پٹرول کی قیمت میں 18 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں بھی 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

SHARE