وزیر خارجہ سشما سوراج نے حامدنہال انصاری کا کیا استقبال ۔چھ سال رہنا پڑا پاکستان کی جیل میں

تینتالیس سال کے حامد چھ سال قبل سوشل میڈیا پر دوست بنی ایک لڑکی سے ملنے کی تمنا لے کر افغانستان کے راستہ غیر قانونی طورسے پاکستان میں داخل ہوگئے تھے جنھیں 2012میں وہاں کی خفیہ ایجنسیوں نے پکڑ لیاتھا
نئی دہلی (یو این آئی )
ممبئی کے رہنے والے نوجوان حامدنہال انصاری نے پاکستان کی قیدسے آ زادہونے کے بعد وطن واپس آنے پر اپنی ماں کے ساتھ آج یہاں وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں بتایاکہ چھ سال بعد پاکستان کی قید سے آزاد ہونے کے بعد وطن واپس آنے کے بعد حامدنہال انصاری کا وزیرخارجہ سشما سوراج نے دہلی میں استقبال کیا۔
نہال انصاری کل پاکستان سے اٹاری۔واگہہ سرحد سے ہندستان پہنچے تھے جہاں انکا خاندان انتظار کررہاتھا۔ وہ امرتسر سے دہلی پہنچے اور سہ پہر وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملنے آئے تھے۔ وزیرخارجہ سے مل کر حامد اور ان کی ماں فوزیہ دونوں جذباتی ہوگئے۔سشما سوراج حامد سے گلے ملنے کے بعد ماں فوزیہ کی طرف بڑھیں تو وہ جذباتی ہوگئیں اورکہا، ”میراہندستان مہان، میری میڈم مہان، سب میڈم نے ہی کیا۔“ فوزیہ کی یہ باتیں سن کر وزیرخارجہ نے پیار سے ان کے گال پر ہاتھ پھیرا۔اس پر حامد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔سوراج نے کہا،”براوقت ہوتاہے بیٹا ،براوقت ہوتاہے۔“
تینتالیس سال کے حامد چھ سال قبل سوشل میڈیا پر دوست بنی ایک لڑکی سے ملنے کی تمنا لے کر افغانستان کے راستہ غیر قانونی طورسے پاکستان میں داخل ہوگئے تھے جنھیں 2012میں وہاں کی خفیہ ایجنسیوں نے پکڑ لیاتھا۔بعد میں انھیں فوجی عدالت نے 15دسمبرکو تین سال قید کی سزاسنائی تھی۔حامدکو پشاور کی سنٹرل جیل میں رکھاگیاتھا۔
نہال 15دسمبر 2018 کو رہا ہوگئے تھے لیکن اس دن قانونی دستاویز ات نہ ہونے کی وجہ سے ہندستان واپس نہیں آسکے۔گزشتہ جمعرات کو پشاورہائی کورٹ نے پاکستان کی وفاقی حکومت کو حامد حامد کو وطن بھیجنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔

SHARE