پی ایم مودی کی ریلی سے لوٹ رہے پولس اہلکاروں پر حملہ ۔ ایک کانسٹیبل کی موت متعدد زخمی

جان گنوانے والے کانسٹیبل کا نام سریش وتس ہے، پتھراو کے دوران کئی دیگر پولس اہلکاروں کو بھی وٹیں لگنے کی خبر ہے
غازی آباد (ملت ٹائمز)
یوپی کے غازی پور میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے لوٹتے وقت پولس اہلکاروں پر مقامی لوگوں نے پتھراو کیا جس میں ایک کانسٹیبل کی موت ہوئی گئی ہے۔ جان گنوانے والے کانسٹیبل کا نام سریش وتس ہے، پتھراو کے دوران کئی دیگر پولس اہلکاروں کو بھی وٹیں لگنے کی خبر ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولس اہلکاروں پر نِشاد پارٹی کے کچھ مشتعل کارکنان نے کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نشاد سماج کے لوگ ریزرویشن کی مانگ کو لے کر غازی پور میں کئی مقامات پر احتجاج و مظاہرہ کر رہے تھے۔ ضلع میں آج پی ایم مودی کی تقریب کے پیش نظر پولس نے کچھ نشاد پارٹی کے کارکنان کو حراست میں لیا تھا، سی بات سے ناراض پارٹی کارکنان نے پولس والوں پر پتھراوکو انجام دیا

SHARE