اپنے حلقہ انتخاب میں ہی مودی کے خلاف مظاہرہ۔ کسان، اسکول ٹیچرز اور ملاحوں نے دورے کے دوران سخت احتجاج کیے

Imphal West: Prime Minister Narendra Modi at an election rally at Langjing Achouba ground, Imphal West on Saturday. PTI Photo (PTI2_25_2017_000100B)

مسٹر مودی ہفتہ کے روز چاندپور میں بین الاقوامی رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرنے پہنچے تو ارد گرد رہنے والے کسانوں نے بڑی تعداد میں رنگ روڈ فیز -2 میں اراضی ایکوائرمنٹ میں مناسب معاوضہ نہ ملنے پر ان کے خلاف مظاہرہ کی
وارانسی(آئی این ایس انڈیا)
مود ی لہرکی جہاں ایک طرف میڈیاکے ذریعے دعوے کیے جاتے رہے ہیں،لیکن اپنے حلقہ انتخاب کے لوگ ہی وزیراعظم سے ناراض نظرآئے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے16 ویں دورے کے دوران یہاں کسانوں، اساتذہ اور ملاحوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے اپنے مطالبات کے لیے جگہ جگہ دھرنا و مظاہرہ اور احتجاج کیا۔مسٹر مودی ہفتہ کے روز چاندپور میں بین الاقوامی رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرنے پہنچے تو ارد گرد رہنے والے کسانوں نے بڑی تعداد میں رنگ روڈ فیز -2 میں اراضی ایکوائرمنٹ میں مناسب معاوضہ نہ ملنے پر ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔’ متحدہ کسان مورچہ‘ کے ضلع کنوینر ونے کمار رائے نے بتایاہے کہ ان کی قیادت میں مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو پولیس نے وزیر اعظم کے پروگرام ختم ہونے تک حراست میں رکھا۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت تحویل اراضی قانون -2013 کے تحت زمین کا معاوضہ نہیں دے رہی ہے اور مطالبہ کرنے پر افسران طرح طرح سے ڈراتے دھمکاتے ہیں۔’کسان نیائے مورچہ‘ کے کنوینر مہندر پرساد کی قیادت میں کسانوں نے کچہری چوراہا پر واقع کرپوری ٹھاکر پارک میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ کسانوں کی مانگیں پوری ہونے تک ان کی تحریک جاری رہے گی۔

SHARE