”ہنرہاٹ“ سے دولاکھ افرادکوروزگارملے۔مختارعباس نقوی نے سرکارکی قصیدہ خوانی کی

نئی دہلی(آئی این ایس ا نڈیا)
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے پورے ملک میں منعقد11”ہنرہاٹ“ کے ذریعہ 2 لاکھ سے زیادہ دستکاروں، فنکاروں، خانساموں کو روزگار کے مواقع مہیا کرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔وزارت اقلیتی امور کے تحت نئی دہلی میں واقع کناٹ پلیس کے بابا کھڑک سنگھ مارگ پرمنعقد”ہنرہاٹ“ کے اختتام کے موقع پر منعقد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہاہے کہ”ہنرہاٹ“دستکاروں،فنکاروں کے لیے بااختیار بنانے اور روزگار ایکسچینج ثابت ہواہے۔دستکاروں، فنکاروں کوبازارمہیا کرانے کے مشن کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ”ہنرہاٹ“ وزیراعظم نریندر مودی کے ’میک ان انڈیا‘،اسٹارٹ اپ انڈیا‘ کے عزم کو زمینی سطح پر لانے بھی ایک مقصد ہے۔

SHARE