ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ ،ٹرمپ کے اس اقدام پر عالمی دنیا میں ہنگامہ برپا

واشنگٹن(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)

امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کافیصلہ کرلیا ہے،ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی خبروں پر عالمی دنیا میں تشویش پھیل گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے،معاہدے پرغور کے بعدفیصلہ کریں۔
ادھر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے بھی امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے رابطہ کیا جس میں ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ،برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے امریکہ احتیاط سے فیصلے کرے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کسی بھی وقت معاہدہ ختم کرنے کااعلان کرسکتے ہیں،اعلان کے بعدکانگریس ایران پردوبارہ پابندیاں عائدکرسکتی ہے،کانگریس کے پاس ایران پرپابندیوں کےلئے60روزہوں گے۔