یمنانگر؍دیوبند(ملت ٹائمز)
مولانا علی حسن مظاہری کی تعلیمی خدمات قابل صدستائش ہے ،انتہائی پسماندہ اور دور دراز علاقے میں مدرسہ قائم کرکے قوم کے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کرنے کاجو فریضہ وہ انجام دے رہے ہیں وہ امت مسلمہ کیلئے عظیم نعمت غیر مترقبہ ہے اور قوم کی تعلیمی پسماندگی دورکرنے کی کوششوں کا حصہ ہے ،ان خیالات کا اظہار ہریانہ کی مشہور درس گاہ دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنانگر کے دورہ سے واپسی پردارالعلوم دیوبند کے استاذ اور مشہور عالم دین مولانا توقیر احمد قاسمی نے ملت ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے دارالعلوم امدادیہ گڑھی دولت کے تعلیمی نظام اور مشن کی خوب تعریف کی اور اس کے مہتمم مولانا علی حسن مظاہری کی جدوجہد او ر تعلیمی خدمات کی بے پناہ ستائش کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ مولاعلی حسن مظاہری ایک نمونہ اور مشعل راہ ہیں اور ایسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے جو قوم کے بچوں کو تعلیم سے روشناس کرائیں اورغریب وناداربچو ں کی تعلیم وتربیت کا انتظام کرکے قوم کو خواندہ اور تعلیم یافتہ بنائیں ۔مولانا توقیر احمد قاسمی نے یہ بتایاکہ وہاں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں کا بھی ایک عظیم ادراہ ہے جہاں پرسکون ماحول می قوم کی بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتاہے۔اور جولوگ اس طرح کا کام کرناچا ہتے ہیں انہیں گڑھی دولت جاکر مولانا علی حسن مظاہری کا حسن انتظام ضرور دیکھنا چاہیئے ۔اس موقع پر مولانا توقیر احمد قاسمی نے مولانا علی حسن مظاہری کے چھوٹے بیٹے کی وفات پر ان کی خدمت میں تعزیت بھی پیش کی اور اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کیا۔