اترپردیش پریس ایسوسی ایشن کے میلہ کیمپ دفتر کے افتتاح کے موقع پر اشرف عثمانی کااظہار خیال
دیوبند(ملت ٹائمز۔سمیر چودھری)
نگرپالیکا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ثقافتی میلے میں اترپردیش پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے ’’پترکار شیور ‘‘ کا افتتاح پریس ایسوسی ایشن کے صدر اشرف عثمانی اور پنڈت ستیندر شرما کے ذریعہ عمل میںآیا ۔ اس موقع پر صدارت کرتے ہوئے سینئر صحافی اشرف عثمانی نے کہا کہ موجودہ وقت میں صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ہمارا اولین مقصد عوام اور حکومت کو حقائق سے واقفیت کرانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ثقافتی میلہ ہندو مسلم اتحاد کی بھی علامت ہے جہاں آج کے دن یہاں پر بڑی تعداد میں ہندو حضرات پوجا پاٹ کرتے ہیں وہیں یہاں پر جنگ آزادی کی تحریک میں اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے 54 شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جو کہ عظیم روایت ہے ان کے علاوہ ایس ڈی ایم، دیویندر پرتاپ سنگھ، تحصیل دار رگھویندر ، تھانہ انچارج چمن سنگھ چاؤڑا، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین ارون رانا ، نیرج کنسل، راجیش سنگھل، وویک تایل اور پنڈت ستیندر شرما نے بھی اپنے خیالات میں دیوبند کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ صحافیوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ بلاتفریق عوامی مسائل کو حکومت کے سامنے رکھیں ، نظامت کے فرائض سید وجاہت شاہ نے انجام دی ، اس موقع پر اندرپال سنگھ سیٹھی، ڈاکٹر رویندر چودھری، چودھری وریندر سنگھ، ڈاکٹر شبلی اقبال، اوم بیر سنگھ، رویندر ناگیشور، گورجیت سنگھ سیٹھی، آصف ساگر اور مہتاب آزاد وغیرہ خصوصی طو رپر موجود رہے۔