مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کا امتحان آج

دیوبند : (ملت ٹائمز)
مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے زیر اہتمام فضلاء مدارس کے دوسالہ انگلش ڈپلومہ کورس کا امتحان آج یہاں عیدگاہ روڈ پر واقع ہیرا گارڈن میں منعقد ہوگا۔ ادارہ کے ڈائریکٹر محمد برہان الدین قاسمی نے اس بابت معلومات فراہم کرتے ہوئے ملت ٹائمز کو بتایاکہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی اور اس سے مربوط تمام مراکز و معاہدہ کا مشترکہ امتحان آج یہاں 13 اپریل کو دیوبند میں واقع ہیرا گارڈن میں شام تین بجے سے منعقد ہوگا ، جس کے تحریری امتحان میں سیکڑوں فضلاء مدارس شرکت کریں گے۔