.الہ آباد: فضل الر حمان قاسمی ۔ ملت ٹائمز
اسلام میں عقیدہ پر خاص اہمیت دی گئی، تصحیح عقیدہ کے بغیر جنت میں داخلہ بھی ممکن نہیں ، مذکورہ خیالات کا اظہار مناظر اسلام مولانا محمد اعظمی قاسمی نے الہ آباد میں منصور پارک میں اصلاح معاشرہ کے جلسہ میں کہیں ،نیز مولانا اعظمی نے یہ بھی کھا کہ نبی کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت بھی صحیح العقیدہ مسلمانوں کے حق میں کام آئے گی، خاص طور سے عقیدہ توحید پر زور دیا کہ اور مسلمانوں سے درخواست کیا کہ عقیدہ توحید کوسمجھیں، اللہ تبارک وتعالی عبادت کو اپنے لئے خالص کرنے کا حکم دیتا ہے، مولانا اعظمی نے شرک کی قباحت کو واضح کیا، دارالمبلغین لکھنئو سے تشریف لانے والے مولانا انوار صاحب نے سیرت پر نھایت ھی شاندار بیان کیا، شیخ طریقت عارف باللہ، مشہور صوفی بزرگ مولانا قمرالزمان الہ آبادی کانھایت ھی پرمغز خطاب ھوا، اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں نہایت ہی جامع اور قیمتی باتیں حضرت نے فرمائیں، مولانا محبوب قمرالزمان الہ آبادی نے بھی خطاب فرمایا، شیخ طریقت مولانا قمرالزمان الہ آبادی کی رقت آمیز دعاوں پر جلسہ اختتام پذیر ہوا، نظامت کے فرائض مولانا مقصود گورگھپوری استاد عربیہ بیت المعارف الہ آباد نے انجام دئے، جلسہ میں مولانا عبدالعلیم پرتاپگڑھی استاذ عربیہ بیت المعارف، حافظ محمود، حافظ اصغر صاحب، اور اہلیان شہر الہ آباد کثیر تعداد میں شریک ہوئے..





