نئی دہلی(ملت ٹائمزنسیم اختر
راجدھانی دہلی میں میونسپل انتخابات کو اب صرف دو دن بچیں ہیں، ایسے وقت پر پارٹیوں نے انتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔دہلی میں اروند کیجریوال اور اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے جم کر تشہیر کی ۔دونوں نے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ۔دہلی کے شاستری پارک میں کل اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو سننے کے لیے زبردست بھیڑ جمع ہوئی تھی ، یہاں کے وارڈ نمبر ای- 25سے حاجی عبد الحنان اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار ہیں، ان کی تشہیر کرنے کے لیے ہی اویسی یہاں آئے تھے۔اویسی کی پارٹی پہلی بار دہلی میں ایم سی ڈی الیکشن لڑ رہی ہے۔دہلی کی تینوں کارپوریشنوں کی 272سیٹوں پر اے آئی ایم آئی ایم صرف 9سیٹوں پر ہی الیکشن لڑ رہی ہے۔ان میں زیادہ تر جو مسلم اکثریتی علاقے ہےں ۔ایم سی ڈی میں 10سالوں سے بھی زیادہ سے وقت سے اقتدارپر قابض بی جے پی اویسی کے نشانے پر رہی۔وہیں دوسری طرف کیجریوال نے بھی اپنی انتخابی مہم میں بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔کیجریوال نے کہا کہ اگر ایم سی ڈی کے انتخابات میں بی جے پی یا کانگریس جیت گئی، تو یہ مجھ سے بجلی اور پانی کا محکمہ چھین کر ایم سی ڈ ی کو دے دیں گی اور ایم سی ڈی کے ذریعے بجلی اور پانی کی قیمت بڑھا دیں گی ۔ایم سی ڈی الیکشن کے لیے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال بھی دن رات تشہیری مہم کر رہے ہیں، آپ ہر مہم کے دوران سب سے پہلے بجلی کا مسئلہ اٹھاتی ہے ، کل دہلی کے منگول پوری میں بھی انہوں نے اسی معاملے پر بی جے پی کو نشانے پر لیا تھا ۔واضح رہے کہ د ہلی میں 23اپریل کو تینوں کارپوریشنوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 26اپریل کو کیا جائے گے۔





