پولس کانسٹیبل نے اپنی بیوی کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ دیا تین طلاق

آگرہ (ملت ٹائمز)
مسلمانوں کے درمیان طلاق ثلاثہ اور مسلم پرسنل لاء کے تئیں بیداری مہم چلائے جانے کے باوجود یکے بعد دیگر اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں، اب علی گڑھ کی ایک خاتون نے دعوی کیا ہے کہ ان کے شوہر اسپیڈ کے ذریعہ انہیں تین طلاق بھیجا ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپوٹ کے مطابق گلفشاں بانوکا دعوی ہے کہ ان کے شوہر اسرائیل بیگ نے اسپیڈ پوسٹ کے ذریعہ لیٹر بھیج کر انہیں تین طلاق دیا ہے ،اسرائیل بیگ اتر پردیش کے مین پوری ضلع کے برنال تھانے میں پولس کانسٹیبل ہیں ۔
2012 میں گلفشاں کی شادی ہوئی ،ان کے پاس ایک تین سالہ بچہ بھی ہے۔

SHARE