نئی دہلی، 28؍اپریل(ملت ٹائمز)
ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے خواتین و طالبات کیلئے نئی دہلی میں ایک سمیناربعنوان ’’اصلاح معاشرہ2017 ‘‘زیر صدارت:محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ، رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،نئی دہلی، بتاریخ: /29 اپریل، 2017، بروز : ہفتہ، بوقت : 3:30 بجے دن، بمقام :سن رائز پبلک اسکول، نفیس روڈ، بٹلہ ہاؤس، نزد ہری مسجد،جامعہ نگر، اوکھلا،نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔اس سمینار میں بطور مہمان خصوصی محترمہ آمنہ رضوان صاحبہ، رکن آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ ،لکھنؤ، یوپی شرکت فرمارہی ہیں۔ محترمہ یاسمین فاروقی صاحبہ، رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،راجستھان ، محترمہ خورشیدہ بیگم صاحبہ، صدر مدرسہ خیر النساء ،دیوبند،کے علاوہ محترمہ رخسانہ لئیق صاحبہ، فاؤنڈر سن رائز پبلک اسکول، محترمہ ذکیہ نفیس صاحبہ، اور محترمہ شبنم عبد المنان صاحبہ مخاطب کریں گی۔خواتین و طالبات سے گذارش کی جاتی ہیکہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس سمینار میں شرکت فرماکر اس سے مستفیدہوں۔





