جامعہ رحمت کھگرولی کے زیر اہتمام مسابقہ خطابت انعقاد۔ کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

سہارنپور (ملت ٹائمز ۔پریس ریلیز )

جامعہ رحمت گھگرولی سہارنپور میں بزم مغیثی کے اختتام کے موقع پر ساتویں آل انڈیا رحمت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان انعامی مسابقہ خطابت کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز جامعہ ہذا کے مؤقر استاذ قاری محمد تفضیل صاحب جامعی کی تلاوت اور محمد وسیم پٹھانپورہ متعلم جامعہ ہذا کی نعت نبی سےہوا جس کی صدارت آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ. عاشق ملت حضرت اقدس الحاج حکیم مولانا محمد عبداللہ مغیثی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے انجام دی. مہمانان خصوصی کے طور پر جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپور کے ناظم و متولی حضرت اقدس الحاج مولانا محمد سعیدی صاحب مد ظلہ العالی اور روزنامہ خبریں کے ایڈیٹر عالیجاہ قاسم سید صاحب نیز خانقاہ رائپور کے ناظم الحاج منشی محمد عتیق صاحب موجود تھے
نظامت کے فرائض جامعہ ہذا کے روح رواں اور پروگرام کے کنوینر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی صاحب ضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل سہارنپور نے انجام دیئے
موصوف مذکور نے تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
پروگرام میں تقریباً پچاس طلبہ نے اپنی تقاریر پیش کیں اور سامعیں کے قلوب کو گرمایا
جنمیں سے اول پوزیشن جامعہ ہذا کے عربی دوم کے متعلم محمد ریحان ساکن منصور پور قصبہ چلکانہ ضلع سہارنپور نے اور دوم پوزیشن جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے متعلم محمد حسین بن محمد محترم ساکن نوادہ ضلع ہریدوار صوبہ اتراکھنڈ نے اور سوم پوزیشن جامعہ مظاہر علوم وقف سہارنپور کے متعلم امیر حمزہ بن محمد منہاج ساکن گریڈیہ بہار نے حاصل کی
ان تینوں طلبہ کو صدر محترم کے ہاتھوں بالترتيب پندرہ سو (1500)بارہ سو( 1200)آٹھ سو (800)کے نقد انعامات سے اور خاص مومینٹو سے نوازا گیا
انکے علاوہ بھی تمام مساہمین کو سو 100 روپے کے نقد انعامات اور سند شرکت سے سرفراز کیا گیا
معروف مضمون نگار مولانا مہدی حسن عینی دیوبند اور نوجوان صالح عالم دین مفتی محمد صابر صاحب استاذ حدیث مدرسہ احمد العلوم خانپور حکم کے طور پر موجود رہے
اسی پروگرام کے درمیان میں جامعہ ہذا کے فارغ التحصیل حفاط کرام کی دستار بندی کی گئی اور مہمان خصوصی عالیجناب قاسم سید صاحب کو انکی اردو کی ترویج واشاعت کیلئے جاری خدمات کے اعتراف میں حضرت صدر محترم کے ہاتھوں مغیثی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا
مہمان خصوصی نے اپنے تاثرات میں پروگرام کی خوش اسلوبی اور مساہمین کی تقاریر پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور پروگرام کے کنوینر مولانا ڈاکٹر عبد المالک مغیثی صاحب کو مبارکباد پیش کی
حضرت صدر محترم نے اپنے کلیدی خطاب میں طلبہ مدارس کو تاکید کی کہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوں کیونکہ انکو آپ صل اللہ علیہ و سلم کی طرف سے خیر الناس ہونے کی سند مل چکی ہے
پروگرام کا اختتام جامعہ ہذا کے ناظم تعلیمات مولانا عبد الخالق مغیثی صاحب کی پر سوز دعا پر ہوا
پروگرام میں خاص طور پر ڈاکٹر قمر الزمان مرزاپور، قاری دانش ناکہ، مولانا عارف جھاڑون، قاری محترم، مولانا عمر، مولانا واصف چند پورہ، جناب شاہد زبیری، سمیر چودھری، مولانا مرشد، مفتی منصوب، مولانا شمشیر الحسینی، قاری ذیشان قادری، مفتی یاسر، قاری جابر، مولانا اسلام، قاری ثمریاب، مولانا جمشید، مولانا افتخار، مولانا دلشاد، قاری اشفاق، حافظ مشتاق وغیرہ موجود رہے