سیتامڑھی (ملت ٹائمز ۔قیصر صدیقی )
ڈمرا بلاک کے مرزا پور گاوں میں واقع دینی درسگاہ مدرسہ مدینہ المعارف کے طلبا کے انجمن بزم مدنی کا سالانہ تقابلی انعامی پروگرام اختتام پزیر ہوگیا اس موقعہ پر طلبا کے ذریعہ تقاریر نعت مکالمے وغیرہ پیش کیا گیا اول دوم سوم لانے والے طلبا وطالبات تشجیعی انعامات سے نوازے گئے پروگرام کی صدارت نمونہ اسلاف حضرت مولانا حکیم ظہیر احمد قاسمی بانی طیب المدارس پریہار جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے قاضی شریعت حضرت مولانا عمران صاحب شیخ الحدیث دارلعلوم بالاساتھ و حضرت مولانا اشتیاق قاسمی ناظم مرکزی قاسم العلوم حسن پور برہروا اور حکم مستحکم کی حیثیت نوجوان عالم حضرت مولانا محمد رضوان قاسمی خطیب وامام جامع مسجد راجوپٹی سیتامڑھی و مولانا ممتازا قاسمی موجود تھے اس مرتبہ جو دیکھنے کو ملا عوام خواص کا ایک بڑا مجمع أخر شب تک موجود تھے أخر میں ناظم مدینہ المعارف حضرت مولانا مفتی فیاض احمد قاسمی نے أنے والے مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہنے لگے کہ یہ ساری محنتیں اساتذہ کی ہے کے بچوں نے اتنی جرأت کے ساتھ بلا خوف خطر تقاریر نعت مکالمے پیش کر رہے تھے آیندہ اللہ نے چاہا تو اور بہتر انداز میں بچوں کا پروگرام پیش کیا جا ئے گا، أخیر میں حضرت مولانا حکیم ظہیر قاسمی نے دعا کرائی ۔





