مسلم پرسنل لاء بیداری مہم ۔ آج بنگلور میں خطاب عام

بنگلور: (ملت ٹائمز / محمد فرقان بنگلور ) ملک کے بگڑتے ہوئے حالات، فسطائیت کے بڑھتے خطرات اور شریعت پر آئے دن ہونے والے اعتراضات کے اس آزمائشی دور میں مسلمان شہر بنگلور کا ایک عظیم الشان اور تاریخی اجتماع مورخہ 5 مئی بروز جمعہ شام 6:00 بجے بمقام قدوس صاحب عید گاہ، ملسر روڈ، بنگلور منعقد ہو رہا ہے۔جس میں مہمانان خصوصی کے طور پر امیر جماعت اسلامی ہند حضرت مولانا سید جلال الدین صاحب عمری، امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی(مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد، بنگلور)، حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان مفتاحی صاحب (مہتمم جامعہ مسیح العلوم، بنگلور) اور دیگر علمائے کرام و قائدین ملت شریک رہینگے۔ اس اجلاس میں ممتاز علمائے کرام و قائدین ملت موجودہ حالات میں مسلم پر سنل لاء کی اہمیت و تحفظ کے سلسلہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔ برادران و خواتین اسلام سے گزارش ہے کہ جوق در جوق شرکت فرما کر اپنے دینی حمیت و اتحاد کا پر زور مظاہرہ کریں۔