الہ آباد: (ملت ٹائمز/ فضل الرحمن) علم ایسی دولت ھے جس سے روشناس ھونا ھر مسلمان کافرض منصبی ھے، ننھے منھے بچے بھی کمال پیداکرسکتے ھیں، اگرچہ انھیں اچھی طرح تعلیم وتربیت سے نوازا جائے، مؤ آئمہ قصبہ بھرانہ چوراھا پرواقع مدرسہ ابوبکر صدیق کے ننھے منھے بچے اور بچیوں نے ایساشاندار پروگرام پیش کیا، جو ھرخاص وعام کے توجھات کامرکز رھے، بچے بچیوں نے اپنے عمدہ مکالموں، تقریروں کے ذریعہ معاشرہ میں پھیلی ھوئی برائیوں کو دور کرنے کاپیغام دیا،میاں بیوی میں بھتر تعلقات ھوں اس موضوع پر اقراء اور فرحین بانو نے ایک مکالمہ پیش کیا، یقینا وہ قابل تحسین اور عبرت آموز تھا، محمد زاھد نے عظمت صحابہ کے عنوان پر نھایت ھی جامع تقریر کیا، عمدہ تقریر کی وجہ سے انھوں نے پھلی پوزیشن حاصل کیا، جبکہ چھوٹاسابچہ محمد معاذ نے ایمان مفصل اور مجمل مع ترجمہ کے سناکر لوگوں کودلوں جیت لیا،بچیاں بھی پیچھے نھی رھیں، اقراء نے دوسری اور فرحین نے تیسری پوزیشن حاصل کیا، کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کوانعامات مولانا غیاث الدین مظاھری نے تقسیم کیا، پروگرام کی نظامت مفتی فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی نے نھایت عمدہ طریقہ پر کیا، اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کیا، جلسہ میں مولانا فیروز، حافظ اخلاق، محمداویس، حافظ اسحاق، مشاق احمد اور قصبہ کے معزز شخصیات نے شرکت کیا، ناظم اعلی مولانا وسیم مظاھری نے تمام مھمانوں کا شکریہ ادا کیا۔





