فرقہ پرستوں نے ہمیشہ مذاہب کی بنیاد پر ملک کے ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کی ہے: مولانا سید ارشد مدنی

میسور: (ملت ٹائمز محمد فرقان بنگلوری) فرقہ پرستوں نے ہمیشہ مذاہب کی بنیاد پر ملک کے ماحول کو مکدر کرنے کی کوشش کی ہے جمعیت علماء میسور کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سےجمعیت علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب کا خطاب۔ مولانا نےکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے ، جمعیت علماء بنیاد ہی سے انصاف پسند رہی ہے ہم اس ملک میں 13 سو سال سے ہیں یہاں کا راجپوت ، ٹھاکر اور برہمن بھی ہےاور ہندو مسلمان بھی بستے ہیں۔ پہلے اس ملک کے مزاج میں فرقہ واریت نہیں تھی لیکن بعرازاں ملک میں ایک ایسا طبقہ آیا جو نفرت اور مذاہب کی بنیادکو اپنا مقصد بنایا ہے مگر جس طرح سے ہمیشہ ہوتا آرہا ہے اس ملک کو سیکولر طبقہ انکی ہر چال کونا کام بنائے گا کیونکہ اس ملک کی اکثریت فرقہ پرست نہیں ہے مگر ہمیں موجودہ تمام حالات سے ضرور باخبر رہنا ہے۔

آج اس ملک کے دستور کے مطابق انصاف دئے جانے میں کوتاہی کی جارہی ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے ان فرقہ پرستوں کی دشمنی صرف مسلم قوم سے ہی نہیں بلکہ سکج اور دیگر قوموں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ نے اللہ کے حکم اور حضرت محمد (ص)کی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے کردار پرنظر ڈالو کونکہ واقعی اصلاح چاہتے ہوتو اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔طلاق ثلاثہ اور دیگر کئی سازشوں کے تعلق سے مجموعہ میں شامل ہزاروں افراد سے سوال کیا کہ کیااس مجموعہ میں چار شادیاں کرنے والا کوئی ایک مرد ہے جیسا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے مسلم چار شادیاں صرف آبادی کو بڑھانے کی خاطر کررہا ہیں۔ ایسی کئی منظم سازشوں کو ہمیں باشعور پیمانے پر باخبر ہوکر زندگی گزارنا ہے۔ واضع رہے کہ کانفرنس 30 اپریل بروز اتوار بعد نماز مغرب میسور کے سینٹ فلومیناس کالج میں منعقد تھا۔اجلاس کی نظامت مولانا مفتی معصوم ثاقب فرمارہے تھے۔ کئی علماء و دانشوران کے علاوہ ہندو،سکھ اور عیسائی مذہب کے رہنما نے بھی اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔ جمعیت علماء میسور کی جنرل سکریڑی حافظ ارشد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔