لکھنؤ(ملت ٹائمز)
الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش میں مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو لائسنس دینے اور لائسنس کی تجدید کرنے کے معاملے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو حکم دیا ہے کہ حکومت مذبح خانے کے نئے لائسنس جاری کرے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ مذبح خانے اور گوشت کی دکانوں کے پرانے لائسنس بھی رینوکئے جائیں۔جسٹس اے پی ساہی اور جسٹس سنجے ہرکولی کی بنچ نے اس مسئلے سے جڑی کئی درخواستوں پرسماعت مکمل کرتے ہوئے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ حکومت مذبح خانے اور گوشت دکانوں کے لائسنس کی تجدید نہیں کر رہی ہے۔
ادھر اتر پردیش کی حکومت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اورنیشنل گرین اتھارٹی کی ہدایات کے ساتھ عمل ہونے پر ہی وہ لائسنس تجدید کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ یوپی انتخابات میں بڑی جیت حاصل کرکے گزشتہ 19 مارچ کو وزیر اعلی بننے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑے پیمانے پر ریاست میں چل رہے مذبح خانوں پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔