اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران راشٹریہ لوکدل کے صوبائی صدر منشی رامپال کا اظہار خیال
دیوبند(ملت ٹائمز؍سمیر چودھری)
راشٹریہ لوکدل کے صوبائی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ منشی رامپال نے یوگی حکومت کو پوری طرف ناکام قرار دیتے ہوئے سہارنپور میں ہوئے نسلی اور فرقہ وارانہ تشدد کے لئے بی جے پی لیڈران کو قصور ٹھہرایا اور کہاکہ آر ایل ڈی کسی کا استحصال نہیں ہونے گی،تمام طبقات کے ساتھ منصفانہ کارروائی کرانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائینگے،یہ فسادات پولیس انتظامیہ کی تساہلی اور غیر ذمہ دارانہ رول کے سبب رونما ہوئے ہیں۔ منشی رام پال شبیر پور اور سہارنپور کے تشدد کے بابت آج یہاں ڈاگ بنگلہ پر مقامی اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے بتایاکہ پارٹی کی صوبائی یونٹ کے سابق ایم پی جینت چودھری نے سہارنپور کے حالات اور یہاں پیدا ہوئی کی گئی کشیدگی کی زمینی حقیقت جاننے کے لئے بھیجا ہے۔ صوبائی صدر نے کہاکہ وہ شبیر پور گاؤں جانا چاہتے تھے لیکن پولیس انتظامیہ نے انہیں جانے نہیں دیا، انہوں نے کہاکہ کسی بھی طبقہ کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا اور انصاف برمبنی کارروائی کے لئے عملی اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے یوپی کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج یوپی میں گزشتہ حکومت سے بھی زیادہ بدتر حالات ہوگئے ایم پی اور ممبران اسمبلی پولیس کو نشانہ بنارہے ۔انہوں نے سہارنپور میں بی جے پی کے ایم پی کی قیادت میں کپتان کی رہائش گاہ کی گھیرا بندی کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یوگی جی پہلے اپنی پارٹی کے عہدیدان پر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صوبہ میں قانونی نظم ونسق پوری طرح چوپٹ ہے لیکن صوبائی حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے جس کے سبب صوبہ میں فرقہ واریت کے حالات پیداکئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم امن وشانتی کے لئے عملی کام کررہے ہیں اور بی جے پی کی تقسیم کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے سہارنپور کے واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ بی جے پی حکومت آتے ہی ان کے ایم پی اور ایم ایل اے بے لگام ہوگئے ہیں جس کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ شبیر پور جانا چاہتے تھے لیکن انتظامیہ انہیں جانے نہیں دیا،انہوں نے انتظامیہ کے کردار پر سخت تنقید اور کہاکہ ایک طرفہ کارروائی نہیں ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ2019ء میں بی جے پی کامیابی کے لئے اس طرح کے واقعات کا ماحول تیار کررہی ہے لیکن لوکدل انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخاب پوری طرح تقسیم کی بنیاد پر ہواتھا،جس کے سبب بی جے پی کو یوپی میں کامیابی ملی ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی کے دور میں ترقی پوری طرح صفر ہے ،مودی اور یوگی حکومت نے جھوٹے وعدوں کے علاوہ عوام کوکچھ نہیں دیا۔ اس دوران مظفرنگر کے ضلع صدر اجیت راٹھی، بجنور ضلع صدر اشوک چودھری،چودھری ارجن سنگھ،بھوبیشور تیاگی، بوبی تیاگی، چودھری دھیر سنگھ،نریندر پنوار،امت راٹھی اور سدھیر بھارتی وغیرہ موجودرہے۔