گائے پر مسلسل نظر کرم،اب کان میں لگے گی مائکروچپ،گجرات سرکارنے بجٹ پاس کیا

احمد آباد(ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
گجرات حکومت کے گوسیوا اور گوچر ترقی بورڈ نے گائے کی حفاظت کو لے کر گائے میں GPSمائکروچپ لگانے جا رہی ہے۔جس سے نہ صرف گائے کہ معلومات حاصل ہوگی بلکہ گائے کی اسمگلنگ کو بھی روکا جا سکے گا۔غور طلب ہے کہ گائے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آدھار کارڈ نکالنے کی بات کہی تھی۔اگرچہ گجرات حکومت کے گوسیوا اور گوچر ترقی بورڈنے30ہزار گایوں میں ڈیوائسز لگانے کا فیصلہ کیاہے۔اس مائکروچپ کے ذریعے گائے سے متعلق نسل، عمر، دودھ کی مقداراورمالک کا نام جیسی معلومات کو جمع کیا جائے گا۔گوسیوا اور گوچر ترقی بورڈ کے وایس چیئرمین چیتنی شمبھوکا کہنا ہے کہ مائکروچپ میں گائے فکیشن نمبر، تاریخ پیدائش، ہیلتھ ریکارڈز اورمنتقلی سے متعلق معلومات بھی ہوں گی۔فی الحال یہ مکمل پراجیکٹ گجرات کی 200گؤشالاؤں میں انٹروڈیوش کیا جائے گا جس کے تحت تقریباََ 30ہزار گایوں میں یہ مائکروچپ لگائی جائے گی۔یہ چپ گائے کی کان میں لگائی جائے گی۔امید ہے کہ چپ لگانے کا یہ کام اگست کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ریاستی حکومت نے کام کی منظوری دیتے ہوئے 3کروڑ روپے کا پروجیکٹ پاس کیاہے۔