سپول (پریس ریلیز؍ملت ٹائمز)
بہار کی مشہور درس گاہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کے ناظم تعلیمات اور مقبول ترین استاذ مفتی عقیل انور مظاہری کے والد محترم مولانا مرشد عالم کا آج 75 کی سال عمر میں انتقال ہوگیا اور تقریبا تین بجے تجہیز وتکفین عمل میں آئی ،اس موقع پر جامعۃ القاسم کے مہتمم مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی صاحب نے اپنے ایک بیان میں شدید رنج وغم کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرشد عالم کی وفات اہل علم حضرات کیلئے ایک عظیم سانحہ اور افسوسناک واقعہ ہے ۔
مفتی محفوظ الرحمن عثمانی صاحب نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مرشد عالم باعمل ،متقی اور پر ہیز گار تھے ،انہوں نے پوری زندگی نماز کی پابندی کی ،شریعت کے دائرے میں زندگی بسر کی ،اولادکی بے مثال تربیت کی اور معاشرہ وسوسائٹی میں نام وروشن کیا اور اپنے اخلاق وکردار سے وہ دوسروں کے ہمیشہ نمونہ ثابت ہوئے ۔مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ موت وحیات کا مالک اللہ ہے اور ہر ایک کو اس زندگی سے جاناہے ،مولا مرشد عالم کی موت بھی قضاء الہی کا حصہ ہے اور ہم سب کو درجات کی بلندی کیلئے دعا ء کرنی چاہیئے ،اس موقع پر مرحوم کے اہل خانہ کو حوصلہ دیتے ہوئے مفتی عثمانی نے کہاکہ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر قدم پر آپ سبھی ورثاء کے ساتھ ہیں ،نیز اس موقع پر جامعۃ القاسم میں قرآن خوانی وتسبیح خوانی کااہتمام بھی کیا گیا اور مرحوم کیلئے دعاء مغفرت کی گئی ۔





