ہندو دھر م پھر شرمسار،مندر کے پجاری اور کمیٹی کے سی ای او پر ایک سادھوی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جائیداد پر قبضہ کرنے کا الزام، مقدمہ درج ،جنسی تشددکے الزام میں اس سے قبل بھی ہوچکی ہے پجاری کی گرفتاری

دہرادون(ملت ٹائمزایجنسیاں)
مہاراشٹر کی ایک خاتون نے بدری ناتھ مندر کے سابق پجاری اور بدری کیدارناتھ مندر کمیٹی کے سی ای او پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔چمولی کی پولیس سپرنٹنڈنٹ ترپتی بھٹ نے بتایا کہ ممبئی کی ایک سادھوی نے الزام لگایا ہے کہ پجاری وشنو پرساد نبودری اور سی ای او بی ڈی شرما نے اس کے ساتھ جون میں اس وقت چھیڑچھاڑ کی تھی جب وہ مندر میںپوجا ارچنا کرنے کے لئے بدری ناتھ گئی تھی۔ایس پی نے بتایا کہ دونوں کے خلاف آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ترپتی نے بتایا کہ سادھوی نے دونوں پر دھمکی دینے اور ممبئی میں اس کے اثاثوں پر قبضہ کی کوشش کرنے اور گزشتہ چند سال کے دوران اس کے خاندان کے پانچ ارکان کی پراسرار حالات میں گمشدگی میں ان کے مبینہ کردار ہونے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس الزام کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے ایک ٹیم ممبئی بھیجی گئی ہے کہ کیا دونوں نے سادھوی کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔بدری ناتھ کے پجاری پر پہلے بھی اس طرح کے الزام لگائے جا چکے ہیں۔بدری ناتھ کیشو پرساد نبودری کے سابق سربراہ پادری کو فروری 2014میں گرفتار کیا گیا تھا،تب ان پر ایک خاتون نے دہلی میں ایک ہوٹل میں نشے کی حالت میں جنسی تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔