نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
صدارتی انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی نے اپنا رخ تقریبا صاف کر دیا ہے۔آپ میرا کمار کے نام کی حمایت کر سکتی ہے۔پارٹی کے اعلی ذارئع کا کہنا ہے کہ وہ میرا کمار کو ووٹ کر سکتے ہیں۔اس مسئلے پر سرکاری طور پر آخری فیصلہ عام آدمی پارٹی کے پی اے سی کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار کو حمایت دینے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔بتا دیں کہ کچھ دنوں پہلے ہی میرا کمار نے اروند کجریوال سے بات کی تھی۔اس کے بعد میرا کمار کے نام کو لے کر پارٹی میں اتفاق بنتا نظر آرہا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے دہلی میں 65رکن اسمبلی ہیں۔وہیں پنجاب اسمبلی کی بات کی جائے، تو آپ کے پاس کل 22ممبر اسمبلی ہیں،یعنی عام آدمی پارٹی میں کل ممبران اسمبلی کی تعداد 87ہیں۔لوک سبھا میں عام آدمی پارٹی کے چار ممبران پارلیمنٹ ہیں۔پارٹی کے ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ کے ووٹ کی قیمت 9038ہے۔یہ الےکٹورل کالج کے کل ووٹ کا 0.82فیصد ہے۔مطلب صاف ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ ہونے یا نہ ہونے سے الیکشن میں نہ کے برابر فرق پڑے گا۔اسی وجہ سے کسی بھی پارٹی نے عام آدمی سے بات چیت نہیں کی تھی۔