سشما سوراج پر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کا الزام ، وزیر خارجہ نے دہشت گردانہ معاملات میں غلط بیانی سے کام لیا ،یاتومعافی مانگیں یااستحقاق کی خلاف ورزی کاسامناکریں:کانگریس

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
کانگریس کے راجیہ سبھا رکن آنندشرما نے کہا کہ ایوان میں سشماسوراج نے جھوٹ بولاہے۔انہوں نے کہاکہ سشماسوراج اپنے بیان پر معافی مانگیں، نہیں تو انہیں استحقاق کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑے گا۔آنندشرمانے کہاکہ برہان وانی کے انکا¶نٹر سے پہلے پٹھان کوٹ اٹیک ہوا،اس کے علاوہ9اوردہشت گردانہ حملے ہوئے جنہیں سشماسوراج بھول گئیں۔وہیں کانگریسی لیڈرراجیوشکلانے بھی سشماسوراج کے بیان پرتبصرہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لے کروزیرخارجہ نے ایوان میں جو بیان دیا ہے وہ مکمل طورپر غلط ہے۔راجیوشکلانے سشماسوراج کے خلاف استحقاق شکنی کے نوٹس لانے کی بات کہی۔سشما سوراج نے ایوان میں کہا تھا کہ بانڈگ ایشیا افریقہ تعلقات پر ہوئے کانفرنس میں انہیں بیان دینا کا موقع ہی نہیں ملا۔وہیں کانگریسی ممبر پارلیمنٹ آنند شرما یہ کہتے رہے کہ انہوں نے تقریر کی اور سابق وزیر اعظم پنڈت نہرو کا نام نہیں لیا۔وہیں سشما سوراج نے پاکستان سے بھارت کے تعلقات پر ایوان میں بتایا تھا کہ 2016میں کشمیر میں برہان وانی کے انکا¶نٹر کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بگاڑآیا۔جبکہ کانگریس کا کہنا ہے کہ 2015میں پی ایم مودی جب پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو برتھ ڈے کی مبارکباد دینے لاہور گئے، اس کے کچھ وقت بعد ہی پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملہ ہوا۔اپوزیشن کا یہ بھی خیال ہے کہ پٹھان کوٹ کے علاوہ پانچ اور واقعات بھی ہوئے ہیں۔