ٹماٹر 120 روپے کیلو،پیاز کی قیمت میں بھی تین گنااضافہ ،عوام پریشان ،نیشنل میڈیا کی ان بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں

نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمدعامر ظفر )
ٹماٹر کی قیمتوں بعدپیاز کی قیمتیں بھی عام آدمی کورلائیںگی۔گزشتہ ایک ماہ میں پیاز کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اورآنے والے دنوں میں یہ قیمتیں اور بھی بڑھتی ہیں ۔ایشیاءکا سب سے بڑا بڑا سبزی بازار آزادمارکیٹ میں ایک مہینے میں پیاز کی قیمتیں تین گنی ہوچکی ہیں، تاجروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر پیاز ناسک سے آتا ہے۔لیکن اس بار یہ پیاز دیگر علاقوں میں اورجنوبی ہندوستانی ریاستوں میں چلا گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر بھی اضافہ ہوا ہے اور آنے والے وقت میں عام آدمی پرپیاز کی دوگنی قیمت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمت پہلے سے ہی آسما ن چھوچکی ہے ،120 روپے کیلوٹماٹر فروخت ہورہے ہیں ،جس سے عام آدمی کی جیب پر بہت برا اثر پڑرہاہے ۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ نیشنل میڈیا میں اشیاءکی بڑھتی قیمتوں اور اس طرح کے ضروری مسائل پر کوئی بحث نہیں ہورہی ہے اور ان خبروں کو دیکھا یاجارہاہے ۔