نئی دہلی(ملت ٹائمز؍عامر ظفر)
ستمبر 2013ء میں نریندر مودی کو بی جے پی کے پی ایم کے امیدوار بنائے جانے پر این ڈی اے کو سب سے بڑا سیاسی جھٹکا دینے والے نتیش کمار آخرکار پھر این ڈی اے کے ہو گئے۔نتیش کمار نے 4سال بعد این ڈی اے میں دوبارا شامل ہونے کا اعلان کیا۔پٹنہ میں پارٹی کی قومی انتظامیہ کے اجلاس کی میٹنگ بلا کر نتیش نے یہ اعلان کیا،تاہم شرد یادو نیتش سے مختلف راستوں پر چل رہے ہیں۔شرد کے ساتھیوں نے نیتش کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور پٹنہ میں ہی الگ میٹنگ کرکے شردگروپ نے خود کو حقیقی پارٹی بتایا اور کہا کہ مہاگٹھ بندھن اب بھی جاری ہے۔نتیش کے ساتھ گزشتہ 13سالوں سے این ڈی اے اے اٹل حکومت میں وہ وزیر تھے، لیکن ستمبر 2013میں انہوں نے مودی کو بی جے پی کو سیکولر پالیسیوں کے خلاف بتاتے ہوئے این ڈی اے چھوڑ دیا تھا،پھر بہارمیں مہاگٹھ بندھن بنا ۔