پٹنہ(ملت ٹائمز/پریس ریلیز)
جمعیۃعلماء بہار کے صدرمحترم جناب مولانامحمد قاسم صاحب کی دعاء پر آج جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری جناب مولانامحمدناظم صاحب قاسمی کی نگرانی میں پٹنہ سےجمعیۃ علماء بہار کی ٹیم،سپول،ارریہ،اور کٹیہارکے لئے روانہ ہوچکی ہے،جس میں جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری کے علاوہ قاری عبدالحسیب، مولاناعمرفاروق و دیگر طلبہ واساتذہ موجود ہیں، چاول،دال،چنا،آٹا،چوڑا،موم بتی، اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل دوٹرک سامان لے کر مرکزی نوری مسجد پٹنہ سے یہ قافلہ روانہ ہوا، کثیر تعداد میں موجود لوگوں نے دل سے نہ صرف دل سے دعائیں دیں ،بلکہ مزید تعاون کا بھی اعلان کیا،اللہ تبارک وتعالی جمعیۃ علماء ہند اور جمعیۃ علماء بہار کے احباب اور خدام کی جد دجہد کو قبول فرمائے،اور تمام معاونین کو بہتر سے بدلہ عطاء فرمائے۔
واضح رہے کہ آج ہی جمعیۃ علمائے ہند کے زیرانتظام اور جمعیۃ علمائے ارریہ کے زیر اہتمام ضلع ارریہ کے کوشکی پور پنچایت کے سیلاب زدگان کے درمیان ریلیف سامان کی تقسیم کی گئی ۔ ایک لاکھ چھتیس ھزار روپے کے تقریبا 1000 کٹس جو چاول، چنا، چوڑا، موڑھی، چینی، چائے، ماچس اور ٹارچ پر مشتمل تھے۔ اس وفد میں مولانا نوشاد عادل قاسمی آرگنائزر جمعیت علمائے ہند، مولانا محسن اعظم قاسمی خادم جمعیت علمائے ہند، ڈاکٹر محمد عابد حسین صدر جمعیت علمائے ارریہ، مفتی محمد اطھر القاسمی،جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ارریہ ، سرپرست الحاج بذل الرحمن، نائبین صدور مولانا مصور عالم ندوی، مولانا حدیث اللہ نصر بھاگل پوری، جوائنٹ سیکرٹری مفتی ھمایوں اقبال ندوی، خادم الحجاج مولانا نیاز احمد قاسمی ،مولانا کاشف قاسمی جوکی ھاٹ، قاری امتیاز احمد رکن جوکی ھاٹ ، مولانا سرور عالم ندوی وغیرہ کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔





