جمعیت علماء بہار کی جانب سے سیلاب زدگان کے درمیان راحت کاری جاری. مولانامحمد صدرعالم نعمانی بنائے گئے ریلیف کمیٹی کے کنوینر

پٹنہ(ملت ٹائمز)

جمعیت علماء بہار کے ناظم نشرواشاعت انوارالہدی کی اطلاع کے مطابق جمیعت علماء بہار کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے اور جمیعت علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت کی روشنی میں سیلاب زدگان کے درمیان راحت وریلیف پہونچانے کے کاموں میں تیزی لانے اور ضرورت مندوں کو انکی ضرورت کے مطابق ضلعی جمیعت کے عہدیداروں کے مشورے سے راحت وریلیف کا کام انجام دیا جارہاہے. ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں کو راحت وریلیف پہونچانے کے لئے تین زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کیلئے ایک صوبائ دستہ کی تشکیل کی گئ ہے. پہلے زون میں کشن گنج. ارریہ. کٹیہار. پورنیہ. سہرسہ سپول. مدھے پورہ. کےلئے مولانا حیدرالاسلام صدر جمیعت علماء بانکا کو کنوینر. مولانا ابن الحسن جنرل سکریٹری جمیعت علماء بھاگل پور. اور مولانا مسیح الزماں. رکن جمعیت علماء بہار کو ممبر نامزد کیا گیا ہے. دوسرے زون میں دربھنگہ. مدھوبنی. سیتامڑھی. شیوہر. اور مظفرپور کے لئے. مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی کو کنوینر. پروفیسر مکی انصاری جنرل سکڑیٹری. جمیعت علماء دربھنگہ اور مولانا نسیم احمد قاسمی   جنرل سکریٹری جمیت علماء ضلع مدھوبنی. کو رکن نامزد کیا گیا ہے. تیسرے زون میں مشرقی چمپارن ومغربی چمپارن.اور گوپال گنج شامل ہے. مزکورہ اضلاع کے لئے مولانا نزرالمبین امام جامع مسجد ڈھاکہ موتیہاری کو کنوینر. مولانا سراج الحق قاسمی جنرل سکریٹری جمیعت علماء شیوہر. اور مولانا عامر عرفات قاسمی جنرل سکریٹری جمیعت علماء مغربی چمپارن کو رکن نامزد کیا گیا ہے. یہ حضرات متعلقہ اضلاع میں جاکر جمعیت کے صدور ونظماء سے رابطہ قائم کرینگے. اور متاثرہ علاقوں میں جس شئے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے اسے بروقت دستیاب کرایا جائےگا.