نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
سینئر وکیل اور کانگریس پارٹی کے رکن کپل سبل، جنہوں نے تین طلاق کی حمایت میں سپریم کورٹ میں مسلم پرسنل لاءبورڈ کی جانب سے دلائل پیش کی تھی آج فیصلہ آنے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ یہ کسی بھی طرح کا جھٹکا نہیں ہے، کپل سیبل نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہیں، یہ پرسنل لاءکی حفاظت کرنا ہے اور تین طلاق کی مذمت کرتا ہے، دوسری جانب کانگریسی رہنما سلمان خورشید نے پانچ ججوں کی عدالت کے معاملے میں جسٹس کا کردار ادا کیاتھا اور ان کا خیال تھا کہ یہ قانون اسلام کے عقائد کے خلاف ہے۔