مسلم پولٹیکل کاؤنسل کا وفد بہار سیلاب زدگان کی راحت رسانی کے لئے روانہ

نئی دہلی(ملت ٹائمز/پریس ریلیز)

مسلم پولٹیکل کاؤنسل آ ف انڈیا کا ایک وفد آج علی الصبح بہار سیلاب زدگان کی راحت رسائی کے لئے دہلی سے روانہ ہوگیا۔وفد اپنے ہمراہ ضروری اودیات اور کچھ غذائی اجناس لے کر جارہا ہے ۔ جو مقامی رضا کاروں کو سونپی جائیں گی اس کے علاوہ وفد کے دورے کا اہم مقصد مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرکے سیلابمیں ہونے والے ، جانی مالی نقصانات کی تفصیلات اس قدر شدید سیلاب کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والےپیشگی اقدامات کی تفصیلات بھی اکٹھا کرے گا۔کاؤنسل کے صدر ڈکٹر تسلیم احمد رحمانی اس وفد کی قیادت خود کریں گے۔ اور پورینہ ، ارریہ ، کٹیہار، کشن گنج ، سوپور وغیرہ ضلعوں کا دورہ کرکے وہاں کے کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وغیرہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔ واپسی میں پٹنہ رک کر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بھی ملاقات کی کوشش کی جائے گی تاکہ سیمانچل کے تباہ کن سیلاب سے راحت  کے لئے ریاستی سرکار کیجانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ  بھی لیا جاسکے گا۔
دہلی سے رونگی کے وقت ڈاکٹر رحمانی نے کہا کہ بہار کا سیلاب ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جیسے مقامی انتظامیہ اور نمائندوں نے نظر انداز کرکے سیمانچل کے کروڑوں لوگوں پر ظلم کیا ہے اور  اس مد میں عالمی بینک سے ملنے والے ہزاروں کروڑوں روپے کی امداد کا مناسب استعمال نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر ذمے داری نیپالی حکومت پر ڈال کر اپنی جوابدہی سے سبکدوش ہو جانے کی کوشش کرنا ایک مجرمانہ عمل ہے ۔یہ وفد بہار سیلاب کے پیچھے کار فرمرکزی اور ریاستی سرکار کی تساہلی کا جائزہ بھی لے گا۔ واضح رہے کی اس سے قبل ڈاکٹر تسلیم رحمانی اس سیلاب کو قومی آفت قرار دئے جانے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں مگر بات بات پر ٹوئٹ کرنے والے وزیر اعظم اتنی بڑی مصیبت کے وقت مکمل خاموشی اختیار کئے ہوے ہیں۔