نیپال کے وزیر اعظم ہندوستان کے دور ے پر ،دونوں ملکوں کے درمیان ہوئے8معاہدے،مودی نے کہاہماری دوستی ہمالیہ جیسی

نئی دہلی(ملت ٹائمزآئی این ایس انڈیا)
نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر ڈوباہندوستان کے دورے پر ہیں۔جمعرات کو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔دونوں ممالک کے درمیان سڑک، سیکورٹی، بجلی اور پانی کے 8معاہدے ہوئے ہیں۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نیپال کے شہریوں کی کامیابیوں کی تعریف کی جاتی ہے، نیپال میں ہندوستان کی مدد سے، مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔نیپال کی ترقی میں ہندوستان بھی ایک اہم شراکت دار ہے،میں نے نیپال کے وزیر اعظم ڈوبا کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمالیہ جیسے مضبوط ہیں۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ زلزلہ کے بعد نیپال کی ہندوستان نے مدد کی ہے، ہم اس تعاون کو مزید فروغ دیں گے،دونوں ممالک کے سیکورٹی کے مفادات ایک دوسرے پر بھی منحصر ہیں،ہم اس موقع پر اتفاق کرتے ہیں کہ بدھ اور رامین سیاحت کے سرکٹ کو ترقی دےں گے۔مودی نے کہا کہ ہم بجلی، پانی اور سڑکوں کے ترقیاتی کام پر کام کر رہے ہیں۔اس سے پہلے بدھ کو نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر ڈوبا نے ہندوستان میں ہونے والی مہم میں اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے نیپال کو اس مینوفیکچرنگ کے شعبے کو دوبارہ ٹریک پرآنے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ، روزگار کی پیداوار میں مدد ملے گی۔نیپال کے وزیراعظم چار روزہ دورے پر ہندوستان میںہیں۔