سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم ہے، لیکن رازداری کا حق مکمل نہیں: رائٹ ٹو پرائیویسی کے فیصلے پر روی شنکر پرسادکا ردعمل

نئی دہلی(ملت ٹائمزقیصر صدیقی)
مرکز نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں پرائیویسی کے حق کو بنیادی حق بتایا گیا ہے۔حکومت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر صرف اس بات کی تصدیق کی ہے۔مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے کہا ہے کہ پرائیویسی کا حق مکمل نہیں ہے اور اس پر عقلی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔پرساد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے جو حکومت نے پارلیمنٹ میں آدھار بل کو پیش کرنے کے دوران کہا تھا۔شخص کو بنیادی حق ہونا چاہئے لیکن یہ مناسب پابندیوں کے تابع ہونا چاہئے۔اس فیصلے کے ذریعے نگرانی کے ذریعے دبانے کے بی جے پی کے نظریات کو مسترد کئے جانے کے کانگریس کے دعووں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرساد نے اپنے ٹوئٹس میں کہا کہ ذاتی آزادی کی حفاظت کرنے میں کانگریس کا کیا ریکارڈ رہا ہے اسے ایمرجنسی کے کے دوران دیکھا گیا تھا۔چیف جسٹس جے ایس کھےہر کی صدارت والی نو ججوں کی آئین بنچ نے آج کہا کہ پرائیویسی کا حق آرٹیکل 21کے تحت زندگی اور ذاتی آزادی کے حقوق اور آئین کی دفعہ3 کا قدرتی حصہ ہے۔