ریپ کے الزام میں گرفتا ہند و مذہبی گرو بابا رام رحیم پر کل آئے گا فیصلہ، پنجاب ہریانہ میں سخت کشیدگی، بھکتوں کی جانب سے تشدد کا خدشہ ، موبائل انٹرنیٹ ،بس ٹرین سمیت بہت ساری سروسز ٹھپ

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ڈیرہ سچا سودا کے بابا گرمیت رام رحیم کو لے کر ہریانہ اور پنجاب میں کشیدگی ہے۔سادھوی کے ریپ کے الزام پر سی بی آئی کورٹ کل فیصلہ سنانے والی ہے۔فیصلے سے پہلے بابا کے قریب سات لاکھ بھکتوں کے پنچکولا پہنچنے سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔اس کے سبب پنجاب ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اگلے 72گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں اگلے 72گھنٹے کے لئے شمالی ریلوے کو پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کی جانب آنے والی ٹرینوں کو روکنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور دونوں ریاستوں میں بس سروس کو بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وہیں بابا حامیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کورٹ نے بابا رحیم سے کہا ہے کہ وہ اپنے بھکتوں سے واپس لوٹنے کو کہیں۔
اس دوران قانون نظام برقرار رکھنے کے لئے پنجاب اور ہریانہ میں 15ہزار سے زیادہ نیم فوجے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔یہ معلومات آج مرکزی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار کی طرف سے دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں کی 150سے زیادہ کمپنیوں کو ان دونوں ریاستوں میں پولیس فورس کی مدد کرنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ایک نیم فوجی کمپنی میں 100سے زیادہ فوجی ہیں۔بابا رام رحیم نے اپنے حامیوں کو امن برقرار رکھنے کے لئے بھی اپیل کی ہے۔بابا رام رحیم نے فیس بک پیج میں کہا کہ ہم ہمیشہ قانون کا احترام کرتے ہیں،اگرچہ ہماری پیٹھ میں درد ہے لیکن ابھی بھی قانون کے مطابق، ہم ضرور عدالت میں جائیں گے۔