نئی دہلی (ملت ٹائمز)
جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی وہرےانہ کے امےر عبدالوحےد نے عےدالاضحی کے موقع پر برادران ملت سے چند اہم باتوں کا خیال رکھنے کے لئے گزارشات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ناگفتہ بہ حالات کے پےش نظر اس مرتبہ قربانی کے لئے جانور حاصل کرنے اور قربانی کرنے مےں دشوارےاں پےش آسکتی ہےں ۔لےکن اگر احتےاط اور دانش مندی کا ثبوت دےتے ہوئے اپنے کام کو انجام دےا جائے تو انشا ءاللہ اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہوگی اور ان دشوارےوں کے باوجود جو لوگ استطاعت رکھتے ہوں ان کو قربانی ضرور کرنی چاہئے ۔حکمت و دانائی اور ہمت کے ساتھ اےک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے عےد کے دنوں مےں قربانی کا اہتمام اسی طرح کرےں جس طرح پہلے کرتے رہے ہےں ۔قربانی کے سلسلے مےں اللہ کے رسول ﷺ نے فرماےا ہے کہ ”ےاد رکھےں جو شخص ،استطاعت کے باوجود عےدا لاضحی کے موقع پر قربانی نہ کرے وہ ہماری عےد گاہ مےں نہ آئے ۔جس سے واضح ہے کہ قربانی ضرور کرےں ۔انہوں نے کہا کہ قربانی کوئی رسم و رواج نہےں ہے بلکہ اللہ کے نبی حضرت ابراہےم عالےہ السلام کی سنت ہے ۔جس پر نبی ﷺ نے عمل کےا ۔ےہ قربانی عبادت کی اہم شکل ہے ۔اس کا بدل کوئی دوسرا نےک کام نہےں ہو سکتا ۔لہذا شرےعت اور دےن کے تقاضوں پر عمل کےا جائے ۔احتےاطی تدابےر اختےار کرتے ہوئے قربانی کی جائے ،راستوں اور گزرگاہوں پر قربانی نہ کرےں بلکہ وسےع احاطوں اور پردہ کا اہتمام کرےں۔برادران وطن کا ضرور خےال رکھےں ،ان کو شکاےت کا موقع نہ دےں،انکے جذبات و احساسات کو سمجھتے ہوئے حکمت عملی اختےار کرےں ۔صاف صفائی اور خون و زائد اجزا کو سلےقے سے دفن کرےں ۔اسلام ہر چےز کو اجتماعی طور پر ادا کرنے کو ترجےح دےتا ہے اس لئے کوشش کی جائے کہ اجتماعی طور پر قربانی کا نظم کرےں کچھ اےسی جگہےں فراہم کی جائےں جہاں سب مل کر باآسانی قربانی ادا کرسکےں۔نےک کام کو کرنے کے لئے قانون کی خلاف ورزی ہر گز نہ کرےں ،بلکہ قانونی اور اخلاقی دائرے کا پورا پورا خےال رکھےں۔کشےدگی پےدا نہ ہونے دےں ،بلکہ حکام سے رابطہ رکھتے ہوئے امن و قانون کو بحال رکھنے کے لئے ان کو توجہ دلائےں ۔بنا تحقےق کہ افواہوں پر دھےان نہ دےں بلکہ حکمت و دانائی کا ثبوت دےتے ہوئے پر امن ماحول کو پروان چڑھانے کی کوشش کرےں۔





