نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
کانگریس نے گرمیت رام رحیم کیس میں ہریانہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں تشدد کے لئے ججوں کو ذمہ دار بتانے کے بیان کو لے کر بی جے پی صدر امت شاہ پر سوال کھڑا کرتے ہوئے اس معاملے میں عدالت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔کانگریس کا الزام ہے کہ امت شاہ نے اپنے ایک بیان میں گرمیت رام رہیم معاملے کو لے کر ہریانہ میں ہوئے تشدد کے واقعات کے لئے ججوں کو ذمہ دار بتایا ہے۔کانگریس نے بھیڑ سے انصاف کو دبا¶ دینے کی کوشش قراردیاہے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک اخبار کی خبر کے مطابق شاہ نے عصمت دری کے مجرم ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو عدالت کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے پر تشدد کے لئے ججوں کو ذمہ دار بتایا تھا۔ججوں کو پچکولا میں ڈیرہ کے لاکھوں حامیوں کی شرپسند بھیڑ کو دیکھتے ہوئے یا تو فیصلے کی تاریخ آگے بڑھانی چاہئے تھی یا فیصلے کی جگہ تبدیل کرنے کو کہا تھا۔





