کئی کڑور ہندوﺅں کے بھگوان رام رہیم کے بارے میں ایک اور شرمناک انکشاف:انسانیت کانپ جائے گی اسے پڑھ کر

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ریپ کے جرم میں بیس سالوں کیلئے جیل کی سلاخوں میں بند ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرو رام رہیم کے بارے میں ہر پل کچھ نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں ،اب اور سنسی خیز انکشاف اس کے داماد نے کیا ہے جسے پڑھ کر انسانیت کانپ جائے گی ۔
داماد وشواس گپتا نے اپنے سسر پر انتہائی شرمناک اور گھناو¿نا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابا رام کے اپنی مونہہ بولی بیٹی اور میری بیوی پریانکا تینجا عرف ہنی پریت سے ناجائز تعلقات تھے ،جبکہ وہ جیل میں بھی اپنے ساتھ اپنی اسی مونہہ بولی بیٹی اور میری بیوی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا تھا جبکہ پولیس کے انکار پر اس نے اعلیٰ جیل افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔
انہوں نے آج تک کو انٹر ویو دیتے ہوئے بتایاکہ ایک مرتبہ میں نے ان دونوں ”باپ بیٹی “ کو انتہائی شرمناک حالت میں بابا گرو رام کے ذاتی بیڈ روم میں رنگے ہاتھوں بھی پکڑا تھا لیکن بابا رام نے اس بات کے بارے میں کسی کے ساتھ ذکر کرنے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں نے اس بات کا کسی سے بھی ذکر کیا تو وہ دوسرے ہی لمحے مجھے مروا دے گا۔وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ بابا گرو رام کے میری بیوی کے ساتھ میری شادی سے پہلے ہی” ناجائز تعلقات“ تھے اور انہی ناجائز تعلقات کو چھپانے کے لئے اس نے ہنی پریت کو سب کے سامنے اپنی مونہہ بولی بیٹی قرار دیا تھا تاکہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک سکے

۔وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ 1999 میں میری پریانکا عرف ہنی پریت سے باباگرو رام کی موجودگی میں شادی ہوئی۔ایک بار میں بابا گرو رام کے گھر رکا ہوا تھا ،میری بیوی ان کے ساتھ تھی ، غلطی سے میں نے ان کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہ دونوں بستر پر انتہائی قابل اعتراض حالت میں تھے ،مجھے دیکھ کر وہ دونوں چونک گئے جبکہ بابا رام نے اس” حالت “کے بارے میں کسی کے ساتھ ذکر پر مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ میں پہلے ہی ڈرا سہما ہوا تھا جس پر خاموشی اختیار کر لی۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ گرو رام رہیم کی جیل یاترا کے بعد پریانکا تیجا عرف ہنی پریت ہی ”سچا سودا “ کی وراثت اور جانشین ہیں۔وشواس گپتا کا کہنا تھا کہ اگر بابا گرمیت رام میری بیوی کو حقیقت میں اپنی بیٹی سمجھتے ہیں تو پھر مجھے اس سے دور کیوں رکھتے ہیں ؟وشواس گپتا نے یہ الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب رام رہیم ہوٹلوں میں جاتاتھا تو مجھے برابر والے کمرے میں بھیج دیا جاتا تھا اور میری بیوی ہنی پریت کو رات اپنے کمرے میں اپنے ساتھ ہی رکھتاتھا۔